پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل سلم کی اسمبلی فلور پر داخل ہونے کی کوشش کی تو اسمبلی کےعملے نے مشیر خزانہ کو روک دیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مشیرخزانہ مزمل اسلم نے اسمبلی فلور پرداخل ہونا چاہا تو کے پی اسمبلی کے عملے نے ان کو روک دیا ۔
اسمبلی سرجنٹ کے مطابق غیر منتخب کابینہ رکن فلور پر نہیں جا سکتا، اجازت نہ دینے پر مشیر خزانہ مزمل اسلم برہم ہوگئے۔
مزمل اسلم نے سرجنٹ سے مکالمہ کیا کہ آپ نے میری بے عزتی کی ہے، جس پر سیکیورٹی عملے نے کہا کہ غیرمنتخب کابینہ رکن ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا، جس کے بعد مزمل اسلم لابی روانہ ہوگئے ۔