اگر9 مئی جنرل فیض نے کروایا تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، فائل فوٹو
اگر9 مئی جنرل فیض نے کروایا تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، فائل فوٹو

شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا تھا، عمران خان

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیر افضل ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کیلیے زبردست کام کیا، اسے کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی، لیکن شیر افضل ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا، کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا، جبکہ محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر دو مرتبہ او آئی سی کانفرنس کروائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے ، وہ اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں، اسے نوٹس جاری کیا ہے جواب دیں گے تو ٹھیک ہے۔