فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

گندم اسکینڈل، وزیراعظم نے ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو معطل کر دیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کو معطل کردیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اور سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو 4لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی خریداری کا حکم دے دیا۔

شہبازشریف کی زیر صدارت گندم کی طلب و رسد اور وفاقی حکومت کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین و دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نا کروائی گئی ؟وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور اس حوالے سے غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کی۔