اسرائیل اور امریکا میں غزہ جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی مغویوں کو زندہ واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں کئے گئے مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کے دوران فورسز نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس تشدد کی علامت ہے اور انتشار پھیلا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی شہر نیویارک میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے فلسطین کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 سے تجاوز کر چکی ہے۔