نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردِ عمل آ گیا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردِ عمل بھی آ گیا۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی کسی بات کا جواب دینا نہیں چاہوں گا

جو سچ ہے وہ سب جانتے ہیں کسی کے کہنے سے کیا ہوتا ہے، ہر بندے کو آزادی اظہارِ رائے حاصل ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف بھی اپنے خیالات کے اظہار میں آزاد ہیں، جو نواز شریف نے کہا میں اس پر جواب یا کمنٹ نہیں کروں گا۔