فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

اسلام آباد (اُمت نیوز) وفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔

شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

احمد فرہار کی اہلیہ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔

یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی