لکی مروت میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت (اُمت نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کی لکی مروت میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد تنویر علی عرف یاسر اور فرقان عرف ناٹی لکی مروت کے رہائشی تھے، دہشت گرد بم دھماکوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ اور بھتاخوری میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، کارتوس اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔