شیخ مجیب کی پروپیگنڈا ویڈیو، ایف آئی اے سائبر کرائم کا عمران خان کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

ایف آئی اے ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا ویڈیو ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے کی گئی؟۔

May 30, 2024 · اہم خبریں, قومی
ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا، فائل فوٹو

ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا، فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر کیا گیا ہے۔ 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات کرے گی۔ ایف آئی اے ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا ویڈیو ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے کی گئی؟ اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا؟

ذرائع نے بتایا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اکاؤنٹ ہولڈر نے ٹوئٹ نہیں کیا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال پر بند کرنے کی درخواست دینا ہوگی۔