اچانک دکانیں بند ہونے سے گھریلو و کمرشل صارفین کو ایل پی جی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فائل فوٹو
اچانک دکانیں بند ہونے سے گھریلو و کمرشل صارفین کو ایل پی جی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فائل فوٹو

حیدرآباد، دکان میں سلنڈر دھماکا،8 افراد جاں بحق

حیدر آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے میں8 افراد جاں بحق جبکہ 52 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق پرِیٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں سلنڈر  میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا اور  آگ لگ گئی، آگ نے دکان کے بالائی حصے میں واقع گھر کو بھی لپیٹ میں لےلیا۔

پولیس حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے، دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کے بعد پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تھا، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا تھا، سلنڈر دھماکے نے ارد گرد کے 4 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔