گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، فائل فوٹو
گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، فائل فوٹو

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبہ میں 3 افراد گرفتار

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبہ میں 3 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ وہ خود اس آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق آگ کو رہائشی علاقے سے محدود رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

عرفان میمن کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائیر فائیٹرز اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق گرمی کی شدت اور ہوا میں تیزی کی وجہ سے آگ پھیل بھی رہی ہے۔

عرفان نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ان کے مطابق آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف دو روز قبل بھی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ عرفان نواز میمن پہاڑیوں پر آگ لگنے کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

ڈی سی نواز میمن نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ ملوث افراد کی نشاندہی لازمی کریں۔