اسلام آباد(اُمت نیوز)ایف بی آر نے مئی 2024 کے مقررہ ہدف 745 ارب روپے کے مقابلہ میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کر لئے۔
رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں مجموعی طور پر محصولات جمع کرنے کی شرح میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر نے مئی 2023 کے مقابلہ میں مئی 2024 میں 33 فیصد کی غیر معمولی گروتھ رجسٹر کی ہے۔
مئی کے مہینے میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ زیادہ وسائل ڈومیسٹک ٹیکسز سے حاصل کئے جائیں۔
محصولات کے تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لئے ٹیم ایف بی آر نے ان تھک محنت کی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے افسران اور سٹاف کے عزم اور محنت کو سراہا ہے۔
ایف بی آر رواں مالی سال کے آخری مہینے جون 2024 کے مقرر ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔