اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں منگل کے روز سے پہچنا شروع ہو جائیں گی. سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 30 بسیں منگل کے روز سے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گی. انہیں مزید بتایا گیا کہ یہ بسیں ابتدائی طور پر دو روٹس پر چلائی جائیں گی.چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ فیڈر روٹ 7 نسٹ سے شروع ہوکر پمز ہسپتال تک آئیگا . اسی طرح فیڈر روٹ 4 پمز سے شروع ہوکر بری امام/ قائد اعظم یونیورسٹی تک ہوگا. بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی.چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مستحق طبقات بشمول معذور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کے لئے بھی کام کیا جائے تاکہ شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں.