فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار

سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

عالیہ حمزہ کو سرگودھا جیل کے باہر سے گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا،پولیس کاکہنا ہے کہ عالیہ حمزہ گوجرانوالہ پولیس کو 9مئی کے مقدمہ  میں مطلوب ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کرکے گوجرانوالہ لایا گیا تھا۔