پاکستان یو این سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا

پاکستان 8ویں مرتبہ یو این سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا،پاکستان کے حق میں بھارت سمیت 182ممالک نے ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق غیرمستقل رکن کیلئے ووٹنگ یواین جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے سیشن میں ہوئی

یونان، ڈنمارک اور صومالیہ بھی 2سال کیلئے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ میں غیرمستقل رکن کی سیٹ کا امیدوار تھا

پاکستان سے پہلے ایشیا پیسیفک گروپ کی سیٹ جاپان کے پاس تھی۔