اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث اسلام آباد کے طلباء و طالبات کو بھی چھٹیاں مل گئیں،وفاقی تعلیمی اداروں میں 10 جون سے گرمیوں کی چھٹیاں کا اعلان کردیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 31 جولائی تک بند رہیں گے،تعلیمی ادارے یکم اگست کو کھلیں گے۔