بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے، فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے، فائل فوٹو

متنازع ٹویٹ، عمران خان سے ایف آئی اے کی تفتیش

راولپنڈی:  عمران خان  کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف مبینہ ٹویٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے۔

جیل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش  کی، وہ اپنے وکلا چوہدری ظہیر عباس، انتظار پنجھوتا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔

جیل ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا کی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دیے۔