وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ چین پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

June 11, 2024 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ چین پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔