عرفان صدیقی سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین منتخب
سینیٹر عرفان صدیقی کو چیئرمین منتخب کرنے کے لیے 2 نامزدگیاں کی گئیں۔
June 12, 2024 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔
سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اجلاس ہوا۔سیکرٹری کمیٹی نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو چیئرمین منتخب کرنے کے لیے 2 نامزدگیاں کی گئیں۔
بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ حکومت اپنا احتساب کرنے کے لیے اپنا ہی چیئرمین نامزد نہیں کر سکتی، پارٹی موقف کی وجہ سے ووٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔