آزادی مارچ مقدمات،آج محفوظ فیصلہ سنایا جائیگا،شیخ رشید کی عدالت آمد

 

راولپنڈی (اُمت نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (ضلع کچہری) پہنچ گئے۔

شیخ رشید آج سول جج ملک عمران کی عدالت میں پیش ہوں گے۔عدالت کی جانب سے آج آزادی مارچ پر درج مقدمات میں محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔

آزادی مارچ پر درج مقدمے میں بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید، صداقت عباسی اور دیگر نامزد ہیں۔