فائل فوٹو
فائل فوٹو

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک کشتی میں سوار ہیں،علی حیدر گیلانی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہونے کی حیثیت سے  ہمارے ساتھ جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے، ہمیں صرف بجٹ ہی نہیں بلکہ اتحادی حکومت کے معاملات پر بھی تحفظات ہیں

انھوں نے کہاکہ  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو رول بیک کرنے کے معاملے پر بھی آواز اٹھائی,(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک کشتی میں سوار ہیں اگر وعدے پورے نہیں ہوتے تو دونوں ڈوبیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کے معاملات اور جنوبی پنجاب کے فنڈز کے حوالے سے بھی ہم مطمئن نہیں،ہم سیاسی بوجھ اٹھا رہے ہیں تو (ن )لیگ کو بھی شئیر کرنا ہوگا,آج پارلیمانی پارٹی میں طے کریں گے کہ بجٹ میں ساتھ دینا ہے یا نہیں۔