سپریم کورٹ، الیکشن ٹربیونلز کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت عید کے بعد 20 جون کو ہوگی۔

June 14, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت عید کے بعد 20 جون کو ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔