2 ماہ کیلیے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

پابندی سمندر میں غیر معمولی لہروں کی وجہ سے عائد کی گئی،اطلاق 14 جون (آج)سے 13 اگست 2024 تک ہوگا۔

June 14, 2024 · قومی
شہری پابندی پر سختی سے عمل درآمد کریں ، فائل فوٹو

شہری پابندی پر سختی سے عمل درآمد کریں ، فائل فوٹو

کراچی: کمشنر کراچی نے 2 ماہ کیلیے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی۔

سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے،پابندی سمندر میں غیر معمولی لہروں کی وجہ سے عائد کی گئی، جس کا اطلاق 14 جون (آج)سے 13 اگست 2024 تک ہوگا۔

کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہری پابندی پر سختی سے عمل درآمد کریں ،پابندی ان کی جان کی حفاظت کیلیے عائد کی گئی ہے۔