معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا، فائل فوٹو
معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا، فائل فوٹو

بجٹ سے متعلق تحفظات،بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےعید کی مبارکباد کیلیے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا تھا اور انہیں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا۔

بلاول بھٹو وزیراعظم کی دعوت پر جلد ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول بھٹو وفاقی بجٹ کے بارے میں پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔