حجاج کرام کی وطن واپسی کا آج سے آغاز

مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔ حج آپریشن کے لیے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

June 20, 2024 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)حجاج کرام کی وطن واپسی کا آج سے آغاز ہورہا ہے، 150 حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز ملتان دوسری لاہور، تیسری اسلام آباد آئے گی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے لیے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔