سعودی عرب (اُمت نیوز)سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب سے ہر سال حج سیزن گرمیوں سے نکل کر سردیوں کی طرف منتقل ہوگا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج کے دوران غیر معمولی گرمی دیکھنے میں آئی، شدید گرم موسم کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کو ہیٹ اسٹروک سے بچانےکے لیے ہر ممکن اقدامات کیے تھے۔
سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اگلے سال کا حج موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہے کہ اگلے سال کے بعد 1447ء ہجری سے شروع ہو کر 8 سال کے عرصے کے لیے حج سیزن موسم بہار میں ہوگا اور اس کے بعد مزید 8 سالوں میں حج کا موسم سردیوں کے موسم میں آئے گا۔
سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ اس طرح 16 سال کی مدت کے لیے حج سیزن گرم موسم میں نہیں آئے گا۔