رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی، فائل فوٹو
رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی، فائل فوٹو

پہلی حج پرواز 159 مسافروں کو لے کرملتان پہنچ گئی

ملتان: پہلی حج فلائٹ 159 مسافروں کو لے کر جدہ سے ملتان پہنچ گئی۔دوسری نجی حج پرواز کے ذریعے 100 سے زائد حجاج لاہور بھی پہنچے۔

ڈائریکٹر حج ریحان عباس کے مطابق حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ 9جولائی تک جاری رہے گا۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے لیے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔