وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو آزادی مل گئی

 

لندن(اُمت نیوز)بیلمارش جیل میں 1901روز سے قید جولیان اسانج کو آزادی مل گئی۔

وکی لیکس کے بانی کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی ہے۔

جولین اسانج نے 2010ء میں امریکا کی خفیہ معلومات جاری کردی تھیں۔

وہ ماریانہ آئی لینڈز کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے، ان پر جاسوسی ایکٹ کے تحت عائد الزام کو تسلیم کریں گے۔

امریکی محکمہ انصاف سے ڈیل کے سبب اسانج کو مزید سزا نہیں سنائی جائے گی۔