کیف(اُمت نیوز)یوکرین کے چلڈرن اسپتال سمیت مختلف شہروں میں روس کے میزائل حملوں سے 36 افراد ہلاک اور 140 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یوکرین کے سب سے بڑے بچوں کے اسپتال اومٹڈیٹ چلڈرن اسپتال کو میزائل حملے کے دوران شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
روس نے اسپتال کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یوکرین کے فضائی دفاعی میزائل کے ٹکڑوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ اسے روسی کروز میزائل کی باقیات ملی ہیں۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک نے میڈیا کو بتایا کہ ان حملوں میں 36 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق چلڈرن اسپتال کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے، جبکہ دوسرے حصے میں آگ لگی ہوئی ہے، حملے کے بعد بچوں کو اسپتال سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
کیف کے میئر ویٹالی کلٹسکو نے کہا کہ اسپتال میں ہلاک ہونے والے دو افراد بالغ تھے جن میں سے ایک ڈاکٹر تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کارکنوں کو خدشہ ہے کہ مزید افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔