دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اس مرتبہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو مل گیا۔
جسپریت بمرا کو جون کے مہینے میں کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان روہت شرما اور افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں بھارت کی سمریتی مندھنا آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔انگلینڈ کی ماریا بوشیئر اور سری لنکا کی وشمی گونارتنے کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔