لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے نامناسب رویے پر ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف اہم سیریز سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں مزید دو سے تین کھلاڑیوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو موقع دیا جائے گا۔