صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات کے بعد وفاقی سطح پر ہوں گے، فائل فوٹو
صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات کے بعد وفاقی سطح پر ہوں گے، فائل فوٹو

جمعیت علمائےاسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی  کو مخصوص نشستیں ملنے پر ردعمل دیدیا۔

مولانا فضل الرحمن  کا کہنا ہے کہ جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علمائےاسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، تاہم جمعیت علماء اسلام کے وہ افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے،یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں تاہم جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی ائی کو کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔