مسقط (اُمت نیوز)مسقط کے علاقے وادیٔ کبیر میں مسجد پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی۔
ایک روز قبل ہونے والے مسجد حملے میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
عمانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسقط کے علاقے وادیٔ کبیر میں مسجد میں فائرنگ کرنے والے 3 حملہ آوروں کو ہی مار دیا گیا تھا۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق وادیٔ کبیر کی علی بن ابی طالب مسجد میں دہشت گرد حملے میں زخمی پاکستانی عمان کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جہاں پاکستانی سفیر نے زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو زخمیوں کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔