کراچی، فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر بچہ جاں بحق
بچہ سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران ڈوب گیا جسے کوششوں کے باوجود بچایا نہیں جا سکا۔
July 19, 2024 · قومی
جاں بحق بچے کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوٸی، فائل فوٹو
رسیکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا 3 سالہ بچہ فیملی کے ساتھ پکنک منانے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں واقع فارم ہاؤس پر گیا تھا۔ بچہ سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران ڈوب گیا جسے کوششوں کے باوجود بچایا نہیں جا سکا۔
جاں بحق بچے کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوٸی۔ بچے کی لاش کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش اہل خانہ کے سپرد کردی گئی۔