این اے 127 سے عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور (اُمت نیوز)لیگی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کامیابی کے خلاف دائراپیل الیکشن ٹریبونل میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹربیونل کے جج جسٹس انوار حسین 22 جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے، ملک ظہیر عباس نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے عطا تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے، ان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق عطا تارڑ الیکشن ہارے ہوئے ہیں، فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے 98 ہزار 210 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس 82 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسی حلقے سے انتخابی دوڑ میں شامل تھے تاہم انہوں نے 15 ہزار 5 ووٹ حاصل کیے تھے