تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی اسمبلی توڑے گی نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے گی۔
ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ فارم 47 والوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی توڑنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔