ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو
ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو

 شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تاہم گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسٹیل ملز، ملیر، قائد آباد، نیشنل اسٹیڈیم، گلشن اقبال سمیت  اطراف کے علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال غیر فعال ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی جس کے باوجود شہر میں گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی تھی۔