تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کرکے بجلی کے کھمبوں سے باندھ دیا گیا تھا، فائل فوٹو
تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کرکے بجلی کے کھمبوں سے باندھ دیا گیا تھا، فائل فوٹو

کراچی کےمختلف علاقوں سے 8 لاشیں برآمد

کراچی  کےمختلف علاقوں سے 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ یہ لاشیں گلشن غازی،FB ایریا، خدادادکالونی، نارتھ کراچی سیکٹر 9، سیکٹر الیون بی، لیاقت آباد ڈاکخانہ، لانڈھی ، پرانا گولیمار سے ملیں۔

اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ گلشن غازی G7 مزدا کے پرانے بس اڈے کے قریب سڑک سے نومولود بچے کی لاش ملی جسے تھانے سے کارروائی کے بعد پولیس نے ایدھی سرد خانے منتقل کرادیا۔

بریگیڈ کے علاقے خداداد کالونی عثمانیہ مسجد کے قریب واقع ایک گھر 45 سالہ محمد بابر نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،ابتدائی طور پر وجہ موت طبعی بتائی جاتی ہے۔