پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، فائل فوٹو
پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، فائل فوٹو

نیپال, طیارہ رن وے پرگرکرتباہ، تمام مسافر ہلاک،پائلٹ زخمی

کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت میں مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے وقت رن وے پر گر گیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی شکار سوریا ایئر لائنز کی پرواز میں عملے کے 2 ارکان اور 17 مسافر سوار تھے جو کہ اسی ایئرلائن کمپنی کے ملازمین تھے۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ پرواز یا تو تکنیکی مقاصد یا دیکھ بھال اور کارکردگی جانچنے کے لیے چلائی جا رہی تھی۔

طیارہ کے ٹیک آف کے دوران رن وے سے ٹکرایا اور گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس سے طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

امدادی کاموں کے دوران طیارے سے ایک غیر ملکی سمیت 18 لاشیں نکالی گئیں جب کہ پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تایم مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طیارہ ابھی فضا میں بلند نہیں ہوا تھا بلکہ رن وے پر دوڑتے ہوئے پھسلنے کے باعث حادثہ ہوا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔تاہم آزاد ذرائع سے مقامی میڈیا کے اس دعوی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔