شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈسیکشن 100ثابت نہیں ہوا، فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈسیکشن 100ثابت نہیں ہوا، فائل فوٹو

شاہ محمود قریشی و دیگر کو 9 مئی مقدمے سے بری کرنے کا حکمنامہ جاری

اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو 9 مئی مقدمے سے بری کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے کے مطابق شاہ محمود قریشی پر دیگر ملزمان پر اشتعال پھیلانےپر اکسانے کا الزام تھا، شاہ محمود قریشی پر پینل کوڈ سیکشن 109 تب نافذ ہوتاہےجب کسی سے کوئی جرم سرزد ہواہو، سیکشن 109 میں دیکھنا ضروری ہے کہ جرم کرنے والے کو واضح طور پر اکسایا جائے۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر پینل کوڈ سیکشن 100بھی تب نافذ ہوتا ہے جب کسی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہو، کسی ملزم کے جرم میں بغیرکسی شرکت کے پینل کوڈ سیکشن 100کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔

ریکارڈ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈسیکشن 100ثابت نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان پر 16 ایم پی او اور144 کی دفعات بھی لگی ہیں، پراسیکیوشن کا کیس مضبوط نہیں، ثبوت ریکارڈ بھی کیے تو ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی۔

حکمنامے کے مطابق شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کی درخواست بریت منظور کی جاتی ہے،خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔