غزہ(اُمت نیوز)غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری،خان یونس اور المواسی کیمپ پر حملوں میں 66 فلسطینی شہید، 241 زخمی ہوگئے۔خان یونس پر حملوں میں 36، المواسی کیمپ پر فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بلاتہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے 17 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔غزہ میں شہادتیں 39ہزار324ہوگئیں۔ 90 ہزار 830 زخمی ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین میں روز بروز اسرائیلی درندگی بڑھتی جارہی ہے ،24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے بے رحمانہ بمباری کرکے 66 معصوم فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ 241 زخمی ہیں ۔
دوسری جانب مقبوضہ گولان میں دھماکے کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، اسرائیل کے بعد امریکا نے بھی اسرائیل کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے مقبوضہ گولان میں دھماکے کا الزام حزب اللہ پر عائد کر دیا۔