مارک ووڈ کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، فائل فوٹو
مارک ووڈ کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کو آخری ٹیسٹ میں بھی شکست، انگلینڈ کا کلین سویپ

برمنگھم: انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 82 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، کپتان بین سٹوکس نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مارک ووڈ کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 175 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، میکائیل لوئس 57 اور کاویم ہوج 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 376 رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 114 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 241 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔