صدر نکولس نے 51.20 فیصد ووٹ حاصل کیے، فائل فوٹو
صدر نکولس نے 51.20 فیصد ووٹ حاصل کیے، فائل فوٹو

وینزویلا کے صدر نے کامیابی کی ہیٹ ٹرک کرلی

کراکس: وینزویلا کے صدارتی الیکشن میں صدر نکولس مادورو نے تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی الیکٹورل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے 80 فیصد نتائج سامنے آچکے ہیں جس میں صدر نکولس نے 51.20 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل کو 44.02 فیصد ووٹ ملے۔

دوسری جانب وینزویلا کی مرکزی اپوزیشن نے الیکشن کے نتائج کو بڑے پیمانے پر فراڈ قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وینزویلا میں صدر نکولس کے 11 سالہ اقتدار کو ختم کرنے کے لئے اپوزیشن کی جانب سے ایڈمنڈو گونزالیز کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد اپنے سپورٹرز سے خطاب میں صدر نکولس نے کہا کہ ان کا ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب ہونا امن و استحکام کی فتح ہے۔