صومالیہ میں ساحل پر خودکش دھماکہ، 8 افراد ہلاک
خودکش حملے میں ساحل پر موجود 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا
August 3, 2024 · بام دنیا
صومالیہ(اُمت نیوز)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ساحلی تفریحی مقام پر خودکش دھماکہ ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں ساحل پر موجود 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ چھٹے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ الشباب نے ساحل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔