آپ کا فرض ہے کہ اپنے لوگوں اور ہمارے ملک کو محفوظ رکھیں، فائل فوٹو
آپ کا فرض ہے کہ اپنے لوگوں اور ہمارے ملک کو محفوظ رکھیں، فائل فوٹو

حسینہ واجد کےبیٹے نے فوج کے نام کیا پیغام دیا؟

ڈھاکا: حسینہ واجد اس وقت بھارت  میں ہیں ، استعفیٰ دینے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ان کے صاحبزادے اور حسینہ کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد جوئی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ویڈیو میں انہوں نے بنگلہ دیش کی سیکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ ان کے اقتدار سے کسی بھی طرح کے قبضے کو روکیں کیونکہ لاکھوں مظاہرین نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ میں مقیم صجیب نے فوج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ اپنے لوگوں اور ہمارے ملک کو محفوظ رکھیں اور آئین کو برقرار رکھیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی غیر منتخب حکومت کو ایک منٹ بھی اقتدار میں نہ آنے دیں، یہ آپ کا فرض ہے۔

صجیب واجد کے مطابق ہمارے ملک کی تمام تر ترقی ختم ہوجائے گی، اتنے سالوں میں جو مثبت تبدیلیاں ہوئیں وہ سب پہلے جیسی ہوجائیں گی، ملک پیچھے کی طرف چلا جائے گا اور پھر بنگلادیش اس بحران سے نہیں نکل سکے گا۔میں ایسا نہیں چاہتا، یقیناً آپ بھی ایسا نہیں چاہیں گے، جب تک ہوسکا میں یہ نہیں ہونے دوں گا۔