شیخ حسینہ کے اقتدار چھوڑنے پر امریکا میں بنگلادیشی شہریوں کا جشن

امریکا(اُمت نیوز)شیخ حسینہ کے اقتدار چھوڑنے پر امریکا میں بنگلادیشی شہریوں نے جشن منایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 6 اگست کو سیکڑوں بنگلادیشی شہریوں نے نیویارک کے مشہور علاقے ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوکر جشن منایا اور نعرے لگائے۔

اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، ٹائمز اسکوائر پر جمع ہونے والے افراد نے ہمیں انصاف چاہیے اور بنگلادیش آزاد ہوگا کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ملک میں ایک ماہ سے جاری پُرتشدد مظاہروں کے بعد پیر کواستعفی دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔