بنگلہ دیشی کی عبوری حکومت آج حلف اُٹھائے گی

بنگلہ دیش(اُمت نیوز)

عدالت نے ڈاکٹریونس کی 6ماہ کی سزاکالعدم قراردے دی،ڈاکٹریونس کی قیادت میں بنگلہ دیشی کی عبوری حکومت آج حلف اُٹھائے گی۔

بنگلہ دیش میں حالات معمول پرآنے لگے،میجر جنرل ضیا الحسن کو منگل کوبرطرف کر لیا گیا، وہ شیخ حسینہ واجدکےقریبی ساتھی تھے ، ڈاکٹریونس کی قیادت میں بنگلہ دیشی کی عبوری حکومت آج حلف اُٹھائے گی،عدالت نے ڈاکٹریونس کی 6ماہ کی سزاکالعدم قراردے دی۔ڈاکٹریونس نے بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کامشورہ دے دیا۔ادھر خالدہ ضیا نے ڈھاکامیں طلبہ سے ورچوئل خطاب میں ان کی جدوجہدکوسراہا،خالدہ ضیا نے بنگلہ دیش کو خوشحال بنانے کے عزم کااظہار بھی کیا۔

دوسری جانب برطرف بنگلہ دیشی جنرل ضیاالاحسن کو ملک سے فرارہوتے گرفتار کرلیا،ایئرپورٹ حکام کےمطابق میجرجنرل ضیاالاحسن کوطیارے میں سوار ہوتے ہوئے گرفتارکیاگیا۔