بنگلہ دیش میں جانی نقصان دیکھ کر دل شکستہ ہوں، فائل فوٹو
بنگلہ دیش میں جانی نقصان دیکھ کر دل شکستہ ہوں، فائل فوٹو

حسینہ واجد کی اکلوتی بیٹی نے والدہ کیلیے پیغام جاری کر دیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق  وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد نے والدہ پر آنے والے مشکل حالات کے پیش نظر اہم پیغام جاری کر دیا ۔

صائمہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ اپنے ملک بنگلہ دیش جس سے میں بے انتہا محبت کرتی ہوں وہاں میں جانی نقصان دیکھ کر دل شکستہ ہوں۔دپبرداشتہ صائمہ نے لکا کہ دل اس وجہ سے بھی زیادہ رنجیدہ ہے کہ میں اس مشکل وقت میں والدہ کو نہ دیکھ سکتی ہوں اور نہ ہی انکے  گلے لگ سکتی ہوں۔

یال رہے کہ  5 اگست کو بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرین وزیراعظم حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی سرکاری رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے، تو وہ بالآخر نہ صرف وزارت عظمیٰ سے دستبردار ہوئیں بلکہ ملک سے بھی فرار ہو گئیں۔