چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو
چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو

حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر3 سال قید کا حکم

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر مجرم جنید مسیح کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

کیس کا فیصلہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔ عدالت نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 3 اور سیکشن 4 کے تحت جنید مسیح کو سزا سنائی۔

عدالت نے قرار دیا کہ جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ مجرم جنید مسیح پر غیر ملک کے ڈپلومیٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا، ٹرائل کے بعد الزام ثابت ہوگیا۔