کراچی، مجلس سے واپسی پر آغا رحیم جعفری گاڑی پر فائرنگ سے زخمی

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

November 6, 2026 · قومی
کراچی، مجلس سے واپسی پر آغا رحیم جعفری گاڑی پر فائرنگ سے زخمی

کراچی، مجلس سے واپسی پر آغا رحیم جعفری گاڑی پر فائرنگ سے زخمی

کراچی: سولجر بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تحفظ عزادار پاکستان کے چیئرمین آغا رحیم جعفری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ ہولی فیملی اسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں ایڈووکیٹ ماجد علی بھائیو اور آغا رحیم جعفری مجلس میں شرکت کے بعد گاڑی میں واپس جارہے تھے کہ پارسی کالونی کے نزدیک نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور ان کے ٹکڑے لگنے سے آغا رحیم جعفری معمولی زخمی ہوگئے، جبکہ گاڑی میں موجود ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 4 خول برآمد کرلیے ہیں۔ کرائم سین یونٹ نے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، جبکہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔