طلبا تحریک کے دوران ڈھاکا سمیت ملک بھر میں متعدد پولیس اسٹیشنو کوںآگ لگا دی گئی تھی، فائل فوٹو
طلبا تحریک کے دوران ڈھاکا سمیت ملک بھر میں متعدد پولیس اسٹیشنو کوںآگ لگا دی گئی تھی، فائل فوٹو

اہلکار خوفزدہ، بنگلہ دیش میں 5ویں روز بھی تھانے نہ کھل سکے

ڈھاکا: معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کو 5 روز گزر چکے ہیں۔ عبوری حکومت نے گزشتہ روز حلف اٹھایا ہے تاہم ملک بھر میں پولیس اسٹیشن نہیں کھولے اور اہلکار خود اپنی حفاظت کے لئے پریشان ہیں تو ایسے میں آنے کی ہمت نہیں کرپا رہے۔

دوسری جانب حکام نے پولیس اہلکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر اپنے متعلقہ کام کی جگہوں پر جوائن کرنے کی تاکید کی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کے نئے کمشنر محمدا مین الحسن نے پولیس اہلکاروں کو جلد از جلد پولیس سٹیشن میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم کرسیاں اور میزیں رکھ کر لوگوں کی خدمت جلد شروع کریں۔

واضع رہے ڈھاکا سمیت ملک بھر میں متعدد پولیس اسٹیشنوں پر تصادم اور امتیازی سلوک کے خلاف طلبہ کی تحریک کے ارد گرد ہونے والی جھڑپوں اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی وجہ سے حملہ کیا گیا ہے اور انہیں آگ لگا دی گئی تھی۔